
ممبئی پولیس نے جمعے کو جاری بیان میں بتایا کہ ای او ڈبلیو کی ٹیم نے راج کندرا سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی، جس دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ نوت بندی کے بعد ان کی کمپنی، جو الیکٹریکل اور گھریلو آلات کے کاروبار سے منسلک تھی، شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ اس نقصان کے باعث وہ تقریباً 60 کروڑ روپے کی رقم واپس چکانے میں ناکام رہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، راج کندرا سے یہ دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ کی گئی ہے اور انہیں آئندہ ہفتوں میں دوبارہ طلب کیا جائے گا تاکہ کیس کے دیگر مالی گوشوں کو بھی واضح کیا جا سکے۔ تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ معاملے میں متعدد کاروباری شراکت داروں اور فنکاروں کے بیانات بھی قلم بند کیے جا رہے ہیں۔






