
انہوں نے سب سے پہلے ’شکتی‘ اسکیم کا ذکر کیا، جس کے تحت خواتین کو مفت بس سفر فراہم کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم سے 19 فیصد خواتین بہتر ملازمت یا روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، جبکہ بنگلورو کے شہری علاقوں میں یہ شرح 34 فیصد تک پہنچ گئی۔ 80 فیصد خواتین نے صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کا اعتراف کیا اور 72 فیصد خواتین نے اس اسکیم سے اپنی خود اعتمادی اور سماجی سرفرازی میں اضافہ محسوس کیا۔
انہوں نے ’گرہ لکشمی‘ اسکیم کے اثرات بھی بیان کیے۔ ہر ماہ دو ہزار روپے حاصل کرنے والی 94 فیصد خواتین نے رقم کو خوراک اور غذائیت بہتر بنانے میں خرچ کیا، جبکہ 90 فیصد نے اسے صحت کی سہولیات پر استعمال کیا۔ تقریباً نصف خواتین نے اپنے بچوں کی تعلیم پر بھی سرمایہ کاری کی۔ رمیش نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ یہ رقم ان کے خاندان کے طویل مدتی بہبود میں استعمال ہوئی۔






