
بہرحال، کانپور کے جاجمئو علاقہ کی رہنے والی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 22 نومبر 2022 کو سماجوادی پارٹی لیڈر عرفان سولنکی نے ان کی جھونپڑی میں آگ لگا دی تھی۔ متاثرہ نے شکایت درج کرائی تھی کہ عرفان اور ان کے ساتھیوں نے زمین پر قبضہ کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا اور مخالفت کرنے پر گھر میں آگ لگا دی گئی تھی۔ اس معاملے میں کانپور کے ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے عرفان سولنکی سمیت ان کے بھائی رضوان سولنکی، عزرائیل آٹے والا، شوکت پہلوان اور شریف کو 7 سال کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کی وجہ سے عرفان سولنکی کی سیسامئو اسمبلی سیٹ سے رکنیت ختم ہو گئی تھی۔





