امریکہ ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب: ٹرمپ کا بڑا بیان

AhmadJunaidJ&K News urduMay 21, 2026360 Views


ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے ایران میں عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو امریکہ سخت آپشنز پرغور کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات توقع سے زیادہ طویل ہو رہے ہیں۔ متعدد مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو امریکہ سخت آپشنز پر غور کر سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ خطے میں مکمل جنگ کے مقابلے محدود کشیدگی یا تشدد کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔

العربیہ نے کل یعنی بدھ کے روز ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں اور اس کی تکمیل کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں خراب معاشی اور سماجی حالات کی وجہ سے عوام میں غصہ بڑھ رہا ہےویسے وہاں سے آنے والی خبریں اس کے بالکل برعکس بتائی رہی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ایران میں اس وقت بہت غصہ ہے کیونکہ لوگ انتہائی خراب حالات میں رہ رہے ہیں۔ وہاں بے اطمینانی بڑھ رہی ہے، جیسا کہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔”

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بات چیت میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، ٹرمپ نے اس کا موازنہ طویل مدتی امریکی فوجی تعیناتیوں سے کیا۔ اس نے کہا، “آپ 10 سال تک افغانستان میں تھے، آپ کافی عرصے تک عراق میں تھے۔ آپ سات سال تک کوریا میں تعینات رہے۔” ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ حالیہ امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں پچھلی جنگوں کے مقابلے میں کم امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا، “دوسری جنگوں میں لاکھوں لوگ مارے گئے۔ ہم نے یہاں 13 لوگوں کو کھو یا ہے، تاہم، 13 اموات بھی بہت زیادہ ہیں۔” امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے طویل فوجی قبضے کے بغیر بڑی اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بنیادی طور پر ایران کا کنٹرول سنبھال لیا۔ انہوں نے اس دعوے کی مزید وضاحت نہیں کی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...