سمندروں میں زندگی کے تحفظ کا معاہدہ

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 21, 2025424 Views


بین الاقوامی سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کا معاہدہ 60 ممالک کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو گیا ہے۔ 19 ستمبر کو مراکش اور سیرالیون نے اس معاہدے کی توثیق کی، جس کے بعد یہ دونوں ممالک توثیق کرنے والے 60ویں اور 61ویں ممالک بن گئے۔ آئندہ سال جنوری سے اس معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ رکن ممالک نے جون 2023 میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی، لیکن اس پر تقریباً دو دہائیوں تک بات چیت ہوتی رہی۔

اس معاہدے کو “ملکی دائرہ ہائے اختیار سے پرے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کا معاہدہ” (بی بی این جے) کہا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سمندر اور کثیرالفریقیت کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، گزشتہ دو سال کے دوران رکن ممالک نے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ثابت کیا کہ جب مشترکہ بھلائی کے لیے اکٹھے کام کیا جائے تو ممکنات کا کوئی حد نہیں۔ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کی صورت میں تہرے بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ سمندر اور انسانیت کی بقا کا ضامن بنے گا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...