
اس ایف آئی آر کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ شاردہ نگر، کانپور میں جمعہ کی نماز کے بعد مسلمانوں نے احتجاجی جلوس نکال کر ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ’آئی لو محمد‘ کے بینر اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی یہ احتجاج کیا گیا۔ مہاراشٹر کے پربھنی، تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد، گجرات کے احمد آباد، مدھیہ پردیش کے برہان پور اور جھارکھنڈ میں جمعہ کے بعد لوگ ’آئی لو محمد‘ کے بینر کے ساتھ پرامن مظاہرے کرتے نظر آئے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام اور محبت کا اظہار جاری رکھیں گے اور پولیس کی کارروائی انہیں نہیں روک سکتی۔






