
کھٹمنڈو: نیپال حکومت نے جمعرات کی نصف شب سے فیس بک، انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر)، یوٹیوب اور لنکڈ اِن سمیت 26 بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزارتِ مواصلات و اطلاعات ٹیکنالوجی کی ہدایت پر لیا گیا، جس کے تحت تمام کمپنیوں کو ملک میں باقاعدہ رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
وزارت کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 28 اگست سے سات روز کی مہلت دی گئی تھی تاکہ وہ خود کو نیپال میں رجسٹر کرائیں اور مقامی قوانین کی تعمیل کریں۔ بدھ کی رات یہ مدت ختم ہو گئی، لیکن میٹا (فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی)، یوٹیوب کی مالک الفابیٹ، ایکس، ریڈٹ اور لنکڈ اِن جیسی بڑی کمپنیوں نے درخواست جمع نہیں کرائی۔ اس کے بعد حکومت نے فوری طور پر ان پلیٹ فارمز پر پابندی نافذ کر دی۔






