منوج جرانگے کی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل، حکومت پر دباؤ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 31, 2025396 Views


ممبئی: مراٹھا برادری کے لیے ریزرویشن کی مانگ نے مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا کر دی ہے۔ سماجی کارکن منوج جرانگے کی غیر معینہ بھوک ہڑتال اتوار کو تیسرے دن میں داخل ہو گئی ہے اور ان کے مطالبات کو لے کر حکومت پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

جرانگے جمعہ سے جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مراٹھا سماج کو کنبی (کسان طبقہ) کے طور پر تسلیم کیا جائے تاکہ انہیں او بی سی زمرے میں شامل کرتے ہوئے دس فیصد ریزرویشن فراہم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق حکومت کو ایک باضابطہ حکمنامہ (جی آر) جاری کر کے یہ واضح کرنا ہوگا کہ مراٹھا اور کنبی ایک ہی ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...