
راہل گاندھی نے آئین اور بابا صاحب امبیڈکر کے اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہی آئین دلتوں، پسماندہ طبقات اور غریبوں کو عزت اور خود داری سے جینے کا حق دیتا ہے لیکن بی جے پی ان کے یہ حقوق چھیننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی آواز کبھی دبنے نہیں دیں گے۔‘‘
راہل گاندھی کے ان بیانات کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل مزید تیز ہو گئی ہے۔ ان کے جلسوں میں عام لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور یاترا کے ساتھ ساتھ عوامی جوش میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ راہل کے مطابق بہار کے مختلف حصوں میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی ان کے پاس آ کر یہی کہتے ہیں کہ ’مودی ووٹ چراتے ہیں‘، جو اس بات کی علامت ہے کہ ریاست کے عوام اپنے ووٹ کے حق کے لیے بیدار ہو چکے ہیں۔






