بیان میں خبردار کیاگیا ہےکہ اسرائیلی کشیدگی کی تازہ ترین کارروائیاں، جن میں رام اللہ اور الخلیل میں دھاوے، شہریوں کی گرفتاری، انہیں گولیاں مار کر زخمی کرنا، املاک کی تباہی اور منی چینجرز اور بنکوں سے بڑی مقدار میں رقوم کی چوری شامل ہیں، خطرناک ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ یہ جارحانہ حملے فلسطینی عوام اور ان کی زمین پر ایک مہلک کارروائی ہیں اور اسرائیلی حکومت اس کشیدگی کی مکمل ذمہ دار ہے۔
فلسطینی ایوان صدر نے امریکی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسرائیل کو اس بلاجواز کارروائی سے روکنے کے لیے اقدامات کرے اور مغربی کنارے میں جاری تمام جرائم کو فوری بند کرائے، جو غزہ میں تباہی اور قحط کے ساتھ بھی جڑے ہوئے ہیں۔