گوکھلے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’جب ووٹ چوری کے معاملے سامنے آئے ہیں تو مودی-شاہ نئے ہتھکنڈے آزما رہے ہیں۔ آج لائے جانے والے بل کے ذریعے سی بی آئی اور ای ڈی کو بی جے پی کے حق میں ریاستی حکومتیں گرانے کی اجازت مل جائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شخص صرف الزام کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ یا وزیر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا، کیونکہ جرم کا فیصلہ صرف عدالت کر سکتی ہے۔
مرکزی حکومت جن بلوں کو پیش کرے گی وہ ہیں، مرکز کے زیر انتظام ریاست حکومت (ترمیم) بل 2025، دستور (130ویں ترمیم) بل 2025 اور جموں و کشمیر تشکی نو (ترمیم) بل 2025۔ ان بلوں کے تحت، اگر کسی وزیراعظم، مرکزی وزیر یا ریاستی حکومت کے وزیر کو سنگین فوجداری الزامات کے تحت 30 دن تک گرفتار یا محسور رکھا جاتا ہے، تو وہ 31 ویں دن اپنا عہدہ کھو دیں گے۔