
جے رام رمیش کے مطابق، پی آئی بی نے ایک نامعلوم رپورٹ کا حوالہ دے کر اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جس کے بعد حکومت کے حامی میڈیا نے یہ بیانیہ پھیلانا شروع کر دیا کہ ملک میں زبردست معاشی مساوات قائم ہو گئی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اس کے ’دربار‘ کو ہُرن انڈیا کی تازہ رپورٹ ضرور دیکھنی چاہیے، جو اصل صورتحال بیان کرتی ہے۔
ہُرن انڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق:
– ملک کے صرف پانچ بڑے صنعتی گھرانوں کے پاس ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 18 فیصد کے برابر دولت ہے۔
– ان میں سے صرف اکیلا امبانی گروپ ہی جی ڈی پی کے 12.7 فیصد کے برابر دولت رکھتا ہے۔
– ہندوستانی معیشت کا موجودہ تخمینہ تقریباً 331 لاکھ کروڑ روپے ہے، جس میں سے 60 لاکھ کروڑ روپے کی دولت صرف ان پانچ خاندانوں کے پاس ہے۔
– یہ پانچوں خاندان اتنی دولت رکھتے ہیں جو دنیا کے کئی چھوٹے ممالک کی پوری معیشت سے بھی زیادہ ہے۔






