ملک کی تاریخ میں پہلی بار کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر ایف آئی آر درج، عدالت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کی گئی کارروائی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 2, 2025370 Views


ملک کی تاریخ کا یہ پہلا ایسا معاملہ ہے جس میں کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ ممبئی پولیس نے یہ ایف آئی آر ماہِم علاقہ میں درج کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>
user

تاریخ میں پہلی بار ممبئی کے ماہِِم پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم فرد کے خلاف کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں ایک نامعلوم فرد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے چلتی گاڑی سے کبوتروں کو دانہ ڈالا ہے۔ یہ کارروائی بامبے ہائی کورٹ کے اس حالیہ حکم کے بعد کی گئی ہے، جس میں عدالت نے عوامی اور کھلے جگہوں پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر روک لگانے اور حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

ملک کی تاریخ کا یہ پہلا ایسا معاملہ ہے جس میں کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر ماہِم علاقہ میں درج کی گئی ہے۔ اس طرح کے معاملوں میں انتظامیہ نے اب زیادہ سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 30 جولائی کو بامبے ہائی کورٹ نے جانوروں سے محبت کرنے والوں کے ذریعہ داخل کی گئی ایک عرضی پر سماعت کی تھی۔ اس دوران عدالت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا تھا کہ عوامی جگہوں پر دانہ ڈالنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

عدالت نے بی ایم سی کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ شہر کے کبوتر خانوں میں کبوتروں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اور سخت قدم اٹھائے۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ انتظامیہ کی واضح پابندی کے باوجود لوگ اب بھی کبوتر خانوں میں کبوتروں کو دانہ ڈالتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جب حالات مزید بگڑنے لگے تو ہائی کورٹ نے بی ایم سی کو یہ حکم دیا کہ اگر اس کے احکامات کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو کبوتروں کو دانہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں سزا دی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...