دوحہ: قطر نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہر الخلیل (ہیبرون) میں واقع تاریخی ابراہیمی مسجد پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے اسرائیل کی اس مجوزہ کارروائی کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ریاستِ قطر، ابراہیمی مسجد کے انتظام و انصرام کو فلسطینی مذہبی امور کی وزارت اور ہیبرون میونسپلٹی سے اسرائیلی نوآبادی ‘کریات اربعہ’ کی یہودی مذہبی کونسل کو منتقل کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے۔‘‘