
زلزلے کے جھٹکے دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور قریبی علاقوں میں تقریباً 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جب کہ مغربی اترپردیش کے مظفرنگر سمیت دیگر شہروں میں بھی اس کا اثر دیکھا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ متعدد لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کیے اور قریبی افراد کی خیریت دریافت کی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ متعلقہ محکمے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ زلزلے کی شدت درمیانے درجے کی تھی، اس لیے ممکنہ طور پر اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔






