علی خامنہ ای کی تضحیک پر ایران برہم

AhmadJunaidJ&K News urduJune 29, 2025359 Views


ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے لاکھوں حقیقی پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کریں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں حملہ نہ کرے۔ اس پر امریکی صدر ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کا مذاق اڑایا۔ اس پر ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ واقعی ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر کے لیے توہین آمیز اور ناقابل قبول ریمارکس دینا بند کرنا ہوں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر کے ریمارکس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لاکھوں سچے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا چاہیے۔”

انہوں نے کہا، “ایرانی عوام کی پیچیدگی اور استقامت ہمارے شاندار قالینوں سے جھلکتی ہے، جو ان گنت گھنٹوں کی محنت اور صبر سے بُنے ہوئے ہیں۔ لیکن بحیثیت ملک ہمارا بنیادی جذبہ بہت سادہ اور واضح ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری کیا اہمیت ہے، ہم اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں اور ہم کسی کو بھی اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔”

اسی دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران اسرائیل فوجی تنازع کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ “ایران کے عظیم اور طاقتور لوگوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے اپنے ’ڈیڈی‘ کی طرف بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔”

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے  کہا کہ “اگر کوئی غلط فہمی مزید بڑی غلطیوں کا باعث بنتی ہے تو ایران اپنی حقیقی صلاحیت دکھانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ یہ صلاحیت یقینی طور پر ایران کی طاقت کے بارے میں کسی بھی غلط فہمی کو ختم کر دے گی۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...