ایک فیصد امیروں کو چھوڑ کر باقی بھارتیوں کی حالت افریقہ سے بھی بدتر ہے، ورلڈ ہنگر انڈیکس – World

AhmadJunaidJ&K News urduJune 29, 2025359 Views



مودی کا اپنے ملک بھارت کو معاشی طاقت قرار دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا، ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رینکنگ میں ’بھوک‘ کے حوالے سے بھارت 127 ملکوں میں سے 105 ویں نمبر پر آگیا۔

ورلڈ ہنگر انڈیکس کی سال 2024 کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایک فیصد امیر طبقے کو نکال دیا جائے تو عوام کی حالت افریقہ کے پسماندہ ترین ممالک سے بھی بدتر ہے۔

بھارت کی مجموعی دولت کا 40 فیصد صرف ایک فیصد امیر طبقے کے پاس ہے۔

مڈل اور لوئر مڈل کلاس عوام کے پاس محض 3 فیصد دولت ہے، تقریباً 70 کروڑ بھارتی شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 90 فیصد لیبر فورس مقرر کردہ سے کم اجرت لیتی ہے۔

مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث 27 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں غربت اور قرض سے پریشان شہریوں کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مودی سرکار نے عوام کے ذہنی تناؤ میں اضافے کو روکنے کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی شروع کی ہے، تاہم دیہی علاقوں میں قرض سے پریشان کسانوں اور شہروں میں بھی لوگوں کی جانب سے اپنی زندگیوں کے خاتمے کے واقعات آئے دن رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی ہریانہ کے رہائشی خاندان کے 7 افراد نے اپنی کار میں اپنی زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا تھا، اجتماعی خودکشی کے اس واقعے نے مودی سرکار کے معاشی ترقی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگادیا تھا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...