واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ارکان نے ایران میں امریکی فضائی حملوں سے متعلق ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ لیک کی، جو قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس لیک پر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’ڈیموکریٹس ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایران میں جوہری تنصیبات پر پرفیکٹ فلائٹ یعنی درست نشانے پر حملے کی معلومات لیک کیں۔ ان پر فوری مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔‘‘