بِل پُلٹے ہوں گے امریکہ کے قائم مقام انٹیلی جنس چیف، لٹل ٹرمپ کے نام سے ہیں مشہور

AhmadJunaidJ&K News urduJune 3, 2026360 Views


بل پلٹے ایک بڑے کاروباری خاندان سے آتے ہیں۔ ان کے دادا نے امریکہ کی مشہور ہاؤس بلڈنگ کمپنی ’پلٹے گروپ‘ کی شروعات کی تھی۔ وہ ایک پرائیویٹ انویسٹر بھی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بِل پُلٹے کو امریکہ کا قائم مقام نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر (ڈی این آئی) مقرر کیا ہے۔ ڈی این آئی امریکہ کی 18 خفیہ ایجنسیوں کی نگرانی کرتا ہے اور اسے ملک کا سب سے بڑا انٹیلی جنس افسر مانا جاتا ہے۔ موجودہ ڈی این آئی تلسی گبارڈ کی مدت کار 30 جون کو ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد پلٹے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

بل پلٹے ایک بڑے کاروباری خاندان سے آتے ہیں۔ ان کے دادا نے امریکہ کی مشہور ہاؤس بلڈنگ کمپنی ’پلٹے گروپ‘ کی شروعات کی تھی۔ پلٹے ایک پرائیویٹ انویسٹر بھی ہیں۔ حالانکہ ان کے پاس خفیہ ایجنسیوں یا قومی سلامتی سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے۔ اس وجہ سے ان کی تقرری کو لے کر امریکہ میں بحث چھڑ گئی ہے۔ ٹرمپ کو مستقل تقرری کے لیے امریکی سینیٹ کی منظوری لینی پڑے گی، جہاں ان کی اہلیت اور تجربے کی سخت جانچ ہو سکتی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پلٹے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فینی مے اور فریڈی میک جیسی سرکاری مارگیج کمپنیوں کی کامیابی سے قیادت کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پلٹے حساس معاملات کو سنبھالنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ فی الحال پلٹے فیڈرل ہاؤسنگ فنانس ایجنسی (ایف ایچ ایف اے) کے ڈائریکٹر بھی بنے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پلٹے کو کئی لوگ لٹل ٹرمپ کہتے ہیں۔ اس کی وجہ ٹرمپ کے تئیں ان کی وفاداری اور ان کا طریقہ کار ہے۔ وہ ٹرمپ کے بے حد قریبی مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہمات کو مالی امداد فراہم کی ہے اور فلوریڈا میں واقع ٹرمپ کے پرائیویٹ کلب ’مار-اے-لاگو‘ کے رکن بھی رہے ہیں۔

ٹرمپ کی طرح پلٹے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مخالفین پر براہ راست حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کھلے عام امریکہ کے سنٹرل بینک (فیڈرل ریزرو) کے چیف کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ پلٹے ٹرمپ کے اتنے وفادار ہیں کہ حکومت میں جو بھی ٹرمپ کے خلاف دکھائی دیتا ہے اسے ہٹانے میں لگ جاتے ہیں۔ وہ حکومت کے پرانے اور روایتی طور طریقوں کو نہیں مانتے۔ وہ قرض دینے کے قوانین میں کرپٹو کرنسی کو شامل کرنے جیسی کئی عجیب اور نئی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف ایچ ایف اے ڈائریکٹر بننے سے قبل پلٹے کے پاس کوئی سرکاری تجربہ نہیں تھا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے ایجنسی میں بڑی تبدیلیاں کیں، کئی بورڈ ممبران کو ہٹایا اور خود کچھ اداروں کے چیئرمین بھی بن گئے۔ ناقدین کا الزام ہے کہ پلٹے نے اپنے عہدے کا استعمال ٹرمپ کے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے کیا۔ انہوں نے کئی لیڈران کے خلاف مبینہ مارگیج دھوکہ دہی کی شکایتیں بھیجیں۔ ان میں لیسا کوک، لیٹیشیا جیمز، ایرک سویلویل اور ایڈم شف جیسے نام شامل تھے۔ حالانکہ ان الزامات کو بعد میں کمزور مانا گیا۔

ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ مارک وارنر نے کہا کہ ٹرمپ نے کسی تجربہ کار انٹیلی جنس افسر کے بجائے ایسے شخص کا انتخاب کیا ہے جو سیاسی انتقام کے جذبے سے کام کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق پلٹے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی سیاسی ہتھیار بنا سکتے ہیں۔ صرف ڈیموکریٹس ہی نہیں، بلکہ کئی ریپبلکن رہنماؤں نے بھی ان کی تقرری پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سینیٹر جان تھون، سوسن کولنز، جیمز لینفورڈ اور جان کورنن نے کہا کہ انہیں پلٹے کے انٹیلی جنس معاملات کے تجربے کا علم نہیں ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...