احمد آباد طیارہ واقعہ بھارتی تاریخ کا دوسرا بدترین فضائی حادثہ – World

AhmadJunaidJ&K News urduJune 27, 2025360 Views



بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں 12 جون کی دوپہر کو اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھارتی تاریخ کا دوسرا بدترین فٓضائی حادثہ بن گیا۔

ایئر انڈیا کے لندن کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت 242 افراد سوار تھے اور طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب تباہ ہوا۔

مذکورہ حادثے سے 37 سال قبل 1988 میں بھی احمد آباد ایئرپورٹ کی حدود میں طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 133 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی اخبار ’دکن کیرونیکل‘ کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں 37 سال قبل 1988 میں طیارہ اترنے کی کوشش جب کہ 12 جون 2025 کو طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی تاریخ میں 1958 سے لے کر 12 جون 2025 تک 2 درجن کے قریب بڑے حادثے ہوئے، جس میں سے متعدد حادثے ایئر انڈیا کے طیاروں کے ساتھ ہی پیش آئے۔

بھارتی تاریخ کا پہلا فضائی حادثہ 25 مئی 1958 کو گڑگاؤں میں پیش آیا، جس میں نصف درجن سے بھی کم افراد ہلاک ہوئے، مذکورہ طیارہ چھوٹا تھا۔

بھارتی تاریخ کا پہلا بڑا فضائی حادثہ جولائی 1962 میں ممبئی ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جس میں 94 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت میں 1963 میں ہونے والے طیارہ حادثے میں 63 افراد ہلاک ہوئے، 1972 میں ہونے والے حادثے میں 82 جب کہ 1973 میں ہونے والے حادثے میں 48 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارت میں 1976، 1978، 1982 ، 1988، 1990، 1991، 1993 اور 1996 میں بھی طیارے حادثے ہوئے۔

بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا اور بدترین فضائی حادثہ 1996 میں ریاست ہریانہ کے شہر چرخی دادری کے قریب پیش آیا تھا، جس میں دو غیر ملکی ایئرلائنز آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔

چرخی دادری میں سعودی ایئر لائن اور قازقستان ایئرلائن کی پروازیں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں، جس کے نتیجے میں دونوں طیاروں کے 349 مسافر اور عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

چرخی دادری حادثے کے بعد اب 12 جون 2025 کو احمد آباد ایئرپورٹ پر پیش آنے والے حادثے کو بھارت کا دوسرا بڑا اور بدترین فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت میں 1996 کے بعد فضائی حادثوں میں انتہائی کمی دیکھی گئی، چار سال بعد 2000 میں فضائی حادثہ ہونے کے بعد 2010 اور پھر 2020 میں بھی انڈیا میں ایک ایک دہائی کے وقفے سے حادثے ہوئے۔

اب پانچ سال کے وقفے کے بعد 12 جون کو احمد آباد میں طیارہ تباہ ہوا، جس میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...