
ڈاکٹر نریش کمار نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جمنا کی صفائی کے نام پر تقریباً 1500 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود صورت حال میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پورے خرچ کا آزادانہ آڈٹ کرایا جائے تاکہ عوام کے سامنے حقیقت آ سکے اور جمنا کے نام پر ہونے والے مبینہ گھوٹالے کا پردہ فاش ہو۔ انہوں نے ریکھا گپتا حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جمنا کے نام پر سیاست کرنے کے سبب اروند کیجریوال حکومت کو عوامی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی طرح بی جے پی حکومت کو بھی دہلی سے رخصت ہونا پڑے گا اور ماں جمنا انہیں معاف نہیں کرے گی۔






