
نئی دہلی: مدھیہ پردیش سے کانگریس کی رہنما میناکشی نٹراجن کی راجیہ سبھا نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف کانگریس نے جمعہ کو نئی دہلی میں احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ اگر انہیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو وہ گرفتاری دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔
احتجاج کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جیتو پٹواری نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن ان کی بات نہیں سنتا، صدر جمہوریہ ان کی اپیل پر توجہ نہیں دیتے اور انہیں سڑکوں پر احتجاج کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی تو ان کے پاس گرفتاری دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیل جانے کے لیے بھی تیار ہیں لیکن اپنے جمہوری حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔






