
غور طلب ہے کہ مغربی ایشیا میں ایران اور امریکہ کے درمیان تقریباً 12 ہفتے سے جاری کشیدگی کے سبب بین الاقوامی توانائی بازار میں قیمتیں لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی جاری ہے۔ پیر کے روز پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد اس سال پہلی بار قیمتیں 100 روپئے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ دہلی، ممبئی، کولکاتا اور چنئی جیسے بڑے شہروں کے علاوہ اترپردیش میں بھی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں دیکھی گئیں۔






