ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں کیمیکل لیک ہونے کے سبب محفوظ مقامات پر بھیجے گئے 40 ہزار افراد

AhmadJunaidJ&K News urduMay 23, 2026360 Views


فیکٹری میں 3 اسٹوریج ٹینک موجود ہیں، جن میں سے ایک کا کولنگ سسٹم پوری طرح فیل ہو گیا۔ اس کے بعد ٹینک کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا اور اس سے زہریلی گیسوں کا اخراج شروع ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

i

user

google_preferred_badge

جنوبی کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں واقع ایک ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں کیمیکل ٹینک لیک ہونے سے افراتفری مچ گئی ہے۔ ٹینک کے حد سے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے زہریلی گیسوں کا اخراج شروع ہو گیا ہے، جس سے شدید دھماکے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر تقریباً 40000 رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ امدادی اور بچاؤ ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

نیوز ایجنسی ’سنہوا‘ کے مطابق یہ بحران جمعرات کی دوپہر گارڈن گروو شہر میں واقع ’جی کے این ایرو اسپیس‘ کمپنی کے پلانٹ میں شروع ہوا۔ فیکٹری میں مجموعی طور پر 3 اسٹوریج ٹینک موجود ہیں، جن میں سے ایک کا کولنگ سسٹم پوری طرح فیل ہو گیا۔ اس ٹینک میں ’میتھائل میتھاکریلیٹ‘ بھرا ہوا ہے۔ یہ ایک انتہائی آتش گیر اور غیر مستحکم صنعتی کیمیکل ہے، جس کا استعمال بنیادی طور پر ایکریلک پلاسٹک بنانے میں کیا جاتا ہے۔ کولنگ فیل ہونے سے ٹینک کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا اور اس سے زہریلی گیسوں کا اخراج شروع ہو گیا۔

اورنج کاؤنٹی فائر اتھارٹی (او سی ایف اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ویڈیو اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے شدید وارننگ دی ہے۔ افسران کے مطابق اس وقت ٹینک میں تقریباً 6000 سے 7000 گیلن کیمیکل موجود ہے اور اس کے فیل ہونے کے صرف دو ہی طریقے ہو سکتے ہیں۔ پہلا یہ کہ، یہ زہریلا کیمیکل براہ راست زمین پر بہہ جائے۔ دوسرا اور سب سے خطرناک طریقہ ’تھرمل رن اوے‘ کا ہے، جس میں بے قابو درجہ حرارت کی وجہ سے ٹینک میں زبردست دھماکہ ہو سکتا ہے۔ اگر دھماکہ ہوا تو پاس میں موجود دوسرے ٹینک بھی اس کی زد میں آ جائیں گے۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ بریفنگ کے وقت ہوا میں کوئی فعال زہریلا غبار نہیں دیکھا گیا۔

ایمرجنسی ٹیموں نے شروع میں رات بھر میں صورتحال پر قابو پانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن جمعہ کو حالات مزید بگڑ گئے۔ بگڑتے ہوئے ان حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو مجبورا انخلا کے دائرہ کو وسیع کرنا پڑا۔ کئی اسکول بند کرنے پڑے ہیں اور ہر طرف ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ گارڈن گروو اور اس کے آس پاس کے رہائشی علاقوں کے لوگوں کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے گھروں کو خالی کر دیں، کیونکہ ٹینک کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اورنج کاؤنٹی فائر اتھارٹی کے چیف کریگ کووے نے عوامی بریفنگ میں کہا کہ یہ سسٹم فیل ہونے جا رہا ہے، اور ہم نہیں جانتے کہ یہ کب ہوگا۔ غنیمت یہ ہے کہ اس پورے واقعے میں اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...