
نئی دہلی: بین الاقوامی امدادی تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن شدید مالی بحران کا سامنا کر رہی ہے، جس کے بعد تنظیم نے آئندہ مہینوں میں غزہ میں اپنی غذائی امدادی کارروائیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم نے واضح کیا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک فراہم کرنے کی پوری ذمہ داری کسی ایک ادارے کے کندھوں پر نہیں ڈالی جا سکتی۔
تنظیم نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری تفصیلی بیان میں غزہ کی موجودہ صورت حال اور اپنے مالی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں غذائی تقسیم کے عمل کو جنگ بندی سے پہلے کی سطح تک محدود کرے گی۔ تنظیم کے مطابق یہ فیصلہ ضرورت میں کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ مالی وسائل کی شدید قلت کے سبب کیا جا رہا ہے۔






