’پاپا، آپ کا خواب میں پورا کروں گا‘، راہل گاندھی نے یومِ وفات پر راجیو گاندھی کو کیا یاد

AhmadJunaidJ&K News urduMay 21, 2026362 Views

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’راجیو جی نے سماج کے ہر طبقہ کے فلاح کو مرکز نگاہ رکھ کر اپنی مدت کار میں کئی دور رَس پالیسیوں کی بنیاد رکھی۔ ان میں نئی تعلیمی پالیسی اور نئی صحت پالیسی وغیرہ شامل ہیں۔

راجیو گاندھی کے ساتھ راہل گاندھی کے بچپن کی تصویر، @RahulGandhi

راجیو گاندھی کے ساتھ راہل گاندھی کے بچپن کی تصویر، @RahulGandhi

i

user

google_preferred_badge

آج ملک بھر میں آنجہانی راجیو گاندھی کا یومِ وفات منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے والد راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جذباتی بیان جاری کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’پاپا، آپ نے جس ہنرمند، خوشحال اور مضبوط ہندوستان کا خواب دیکھا تھا، اسے شرمندۂ تعبیر کرنے کی ذمہ داری میں پوری کروں گا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’آپ کی تربیت، آپ کے اخلاق اور آپ کی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔‘‘

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے جامع پوسٹ ڈالی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’سابق وزیر اعظم، بھارت رتن راجیو گاندھی جی کے 35ویں یومِ شہادت پر ہمارا پرخلوص خراج عقیدت۔ 21ویں صدی کے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں راجیو گاندھی نے تاریخی اور دور اندیشانہ کردار نبھایا۔ نوجوان ہندوستان کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے انھوں نے حق رائے دہی کی عمر 21 سے گھٹا کر 18 سال کیا، پنچایتوں کو حق دے کر جمہوریت کو گاؤں گاؤں تک مضبوط کیا، اور ٹیلی مواصلات، اطلاعات ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرائزیشن کے ذریعہ ہندوستان کو نئے دور کی سمت عطا کی۔‘‘

راجیو گاندھی کے ذریعہ کیے گئے کئی کاموں کو کھڑگے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یاد کیا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’خواتین کی خود مختاری، سماجی شراکت داری اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے انھوں نے کئی انقلابی قدم اٹھائے۔ امن و امان اور بات چیت کے ذریعہ ملک کو استحکام دینے کی ان کی کوشش ہمیشہ یاد رہے گی۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’راجیو گاندھی نے سماج کے ہر طبقہ کے فلاح کو مرکز نگاہ میں رکھ اپنی مدت کار میں کئی دور رَس پالیسیوں کی بنیاد رکھی۔ ان میں نئی تعلیمی پالیسی، نئی صحت پالیسی، رہائش پالیسی اور آبپاشی پالیسی جیسے اہم اقدام نے ترقی کو نئی سمت عطا کی۔‘‘

کانگریس صدر کھڑگے نے راجیو گاندھی کے ذریعہ کیے گئے کچھ دیگر کاموں کو بھی یاد کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’راجیو گاندھی نے پینے کے پانی، ٹیکہ کاری، خواندگی، سیلاب کنٹرول، فوڈ آئل، دودھ پیداوار اور ٹیلی مواصلات جیسے شعبوں میں ٹیکنالوجی مشن شروع کر کے ہندوستان کو خود کفیل اور جدید بنانے کا راستہ ہموار کیا۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ راجیو گاندھی کی سوچ صرف حال تک محدود نہیں تھی، بلکہ وہ مستقبل کے بارے میں بھی سوچتے تھے۔ وہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ہندوستان بنانے کا عزم رکھتے تھے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...