دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل، آخری پرواز سے 396 عازمین حج مکہ مکرمہ روانہ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 20, 2026360 Views


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق سعودی ایئرلائنز کی پرواز نمبر ایس وی-3155 کے ذریعے روانہ ہونے والی یہ 54ویں اور آخری حج پرواز تھی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 21032 عازمین حج کی روانگی کا عمل مکمل ہو گیا۔ ان میں 3213 عازمین دہلی سے جبکہ 17821 دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

حجاج کرام کو رخصت کرنے کے لیے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، نائب ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی و ہوائی اڈہ انتظامیہ کے اہلکار موجود رہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...