
اجے ماکن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں دہلی کی ہوا 17 فیصد بہتر دکھائی دے رہی ہے لیکن اگر موسمی اثرات کو الگ کر دیا جائے تو حقیقی بہتری صرف دو فیصد رہ جاتی ہے۔ ان کے مطابق یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا زمینی سطح پر کوئی بڑا اثر نظر نہیں آ رہا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے تمام 43 فضائی نگرانی مراکز پر پی ایم 2.5 کی سطح عالمی ادارۂ صحت کی مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ اسی طرح تمام 44 مراکز پر پی ایم 10 کی سطح نہ صرف عالمی ادارۂ صحت بلکہ ہندوستان کے اپنے قومی فضائی معیار سے بھی اوپر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بہتری کے دعوے عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہیں۔






