وی ڈی ستیسن نے کیرلم کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا لیا حلف، تقریب میں نظر آئے 3 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 18, 2026360 Views


حلف برداری تقریب میں کانگریس صدر کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ہماچل کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو موجود رہے۔

<div class="paragraphs"><p>وی ڈی ستیسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گورنر آرلیکر، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>وی ڈی ستیسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گورنر آرلیکر، ویڈیو گریب</p></div>

i

user

google_preferred_badge

کانگریس کے سینئر لیڈر وی ڈی ستیسن نے کیرلم کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف ایک پُروقار تقریب میں لیا، جہاں کئی بڑی ہستیاں موجود تھیں۔ ستیسن کے علاوہ 20 دیگر اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف بھی لیا، جو ستیسن کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ یہ حلف برداری تقریب ترووننت پورم کے سنٹرل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی اور وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے دلایا۔ حلف لینے کے بعد ستیسن لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سے گلے ملے۔ اس کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس حلف برداری تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت کئی سرکردہ لیڈران موجود رہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے بھی اس تقریب میں شرکت کرنے والے تھے، لیکن سیکورٹی وجوہات سے وہ کیرلم نہیں پہنچ سکے۔

کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف حکومت میں جن 21 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، ان میں وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن کے علاوہ 11 کانگریس اراکین اسمبلی ہیں۔ آئی یو ایم ایل کے 5 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، جبکہ یو ڈی ایف میں شامل دیگر پارٹیوں کے 4 اراکین اسمبلی نے حلف برداری کی۔ حلف لینے والوں کے نام اس طرح ہیں:

  1. وی ڈی ستیسن (وزیر اعلیٰ)

  2. پی کے کنہالی کٹی

  3. رمیش چینیتھالا

  4. کے مرلی دھرن

  5. سنی جوزف

  6. مانس جوزف

  7. شیبو بے بی جان

  8. انوپ جیکب

  9. سی پی جان

  10. اے پی انل کمار

  11. این شمس الدین

  12. پی سی وشنوناتھ

  13. روزی ایم جان

  14. بندو کرشن

  15. ایم لیجو

  16. کے ایم شاجی

  17. پی کے بشیر

  18. وی ای عبدالغفور

  19. ٹی صدیقی

  20. کے اے تلسی

  21. او جے جنیش

بتایا جا رہا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کے درمیان محکموں کی تقسیم پر گفت و شنید تقریباً مکمل ہو چکی ہے، کچھ معمولی چیزوں کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ محکموں سے متعلق حتمی فہرست رسمی طور پر گورنر کو پیش کی جائے گی اور منظوری کے بعد سرکاری گزٹ کے ذریعہ اسے نوٹیفائی کیا جائے گا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...