مقامی اہلکاروں کے مطابق زلزلہ سے انتظامی سطح پر زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے، کیونکہ بجلی لائنیں، پانی کی سپلائی، گیس خدمات اور روڈ ٹریفک معمول کی طرح رواں دواں ہے۔ اس دوران مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو متاثرہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ زلزلے کے بعد سے چین کی مختلف سرکاری ایجنسیوں نے سرگرمی دکھاتے ہوئے ریسکیو مہم چلائی۔ اس دوران گوانگسی علاقائی زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر نے ’لیول III‘ کی ہنگامی ایمرجنسی نافذ کی۔ چینی زلزلہ انتظامیہ نے بھی بعد میں اسی طرح کی ایمرجنسی سطح کا اعلان کیا۔ دریں اثنا ریاستی کونسل کے زلزلہ ریلیف آفس اور چین کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت نے ’لیول IV‘ کا ہنگامی رد عمل شروع کیا اور متاثرہ علاقے میں خصوصی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔




