آبنائے ہرمز پار کر کے گجرات پہنچا جہاز ’سیمی‘، لدا ہے 20 ہزار ٹن ایل پی جی

AhmadJunaidJ&K News urduMay 17, 2026363 Views


مارشل جزیرہ کا جھنڈا لگا ہوا جہاز ’سیمی‘ آج گجرات کے کانڈلا پورٹ پر پہنچ گیا ہے۔ یہ جہاز 13 مئی کو آبنائے ہرمز سے گزرا تھا۔ اس جہاز میں تقریباً 20000 ٹن لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لدی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>(ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>(ویڈیو گریب)</p></div>

i

user

google_preferred_badge

ملک میں ایل پی جی سپلائی کی دقتوں کی درمیان ایک راحت کی خبر ہے۔ مارشل جزیرہ کا جھنڈا لگا ہوا جہاز آج گجرات کے کانڈلا پورٹ پر پہنچ گیا ہے۔ یہ جہاز 13 مئی کو آبنائے ہرمز سے گزرا تھا۔ اس جہاز میں تقریباً 20000 ٹن لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لدی ہے۔ اس جہاز کی پہچان ٹینکر ’سیمی‘ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کی۔ اس میں انہوں نے بتایا کہ دوست ممالک تجارتی سیکورٹی کے لیے ایران پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ ایران ہرمز میں سیکورٹی کے محافظ کے طور پر اپنی تاریخی ذمہ داری ہمیشہ نبھائے گا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے میزبان وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت میں ہم نے علاقائی واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ ایران، آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی کے محافظ کے طور پر اپنی تاریخی ذمہ داری ہمیشہ نبھاتا رہے گا۔ ایران تمام دوست ممالک کا ایک قابل بھروسہ شراکت دار ہے، جو تجارتی سیکورٹی کے لیے اس پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایران کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایک بار امن قائم ہو جانے پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو جائے گی۔ غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ سنجیدہ سفارت کاری میں شامل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار امن قائم ہو جانے پر آبنائے ہرمز کی صورتحال میں شفافیت ہوگی، اس میں کوئی تضاد یا بے قاعدگی نہیں ہوگی، اور ہم بین الاقوامی قانون سے باہر نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب ہندوستان میں تیل کی کمی نہ ہو اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے لیے حکومت نے متبادل کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جمعہ (15 مئی) کو دفاعی تعاون، طویل مدتی ایل پی جی سپلائی، اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو اور شپنگ پر اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی بات کی ہے۔ ہندوستان نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور مسائل کا حل پرامن طریقے سے تلاش کرنے کی وکالت کی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...