’مہنگائی مین مودی نے آج پھر عوام پر ہنٹر چلایا‘، پٹرول-ڈیزل اور سی این جی کی قیمت بڑھنے پر کانگریس کا حملہ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 15, 2026359 Views


ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر ڈیریک او برائن کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پہلے وہ آپ کا ووٹ لوٹتے ہیں، پھر آپ کو وہاں لات مارتے ہیں جہاں درد ہوتا ہے۔‘‘ مغربی بنگال کی نئی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ کیا بنگال حکومت پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کم کرے گی؟ کیونکہ یہ دہلی کے کنٹرول والی حکومت ہے، جسے مرکز کے فنڈ روکے جانے کی فکر نہیں کرنی پڑتی۔‘‘ دوسری طرف شیوسینا یو بی ٹی لیڈر پرینکا چترویدی نے پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں تازہ اضافہ پر طنزیہ انداز اختیار کیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ ’’روپیہ، ڈیزل اور پٹرول… کون پہلے سنچری پار کرے گا؟‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...