’نیٹ یو جی 2026‘ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان، پورے ملک میں 21 جون کو ایک ساتھ ہوگا امتحان

AhmadJunaidJ&K News urduMay 15, 2026358 Views


دی گئی جانکاری کے مطابق امتحانی مراکز کی فہرست اور الاٹمنٹ سے متعلق معلومات طلبا و طالبات کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل پر بھی بھیجی جائیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

میڈیکل کی پڑھائی کرنے کا خواب دیکھ رہے لاکھوں طلبا و طالبات اور ان کے والدین کے لیے یہ خبر انتہائی اہم ہے کہ ’نیٹ (یو جی) 2026‘ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے امتحان کی نئی تاریخ کے ساتھ ساتھ کچھ اہم جانکاریاں بھی طلبا و طالبات اور سرپرستوں کے سامنے رکھی ہیں۔ حکومت ہند کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب نیٹ (یو جی) 2026 کا دوبارہ امتحان 21 جون 2026 کو ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ پیپر لیک ہونے کے بعد 3 مئی کو منعقد ہوا نیٹ یو جی کا امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اب اس امتحان کی نئی تاریخ کی جانکاری دیتے ہوئے این ٹی اے نے بتایا ہے کہ پورے ملک میں یہ امتحان ایک ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ طلبا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اب اپنی تیاری کو آخری مرحلے میں لے جائیں۔ چونکہ امتحان اتوار کو ہوگا، اس لیے مرکزی حکومت اور این ٹی اے نے ذمہ داران کو سیکورٹی اور انتظامات کے پختہ بندوبست کرنے کی ہدایت دی ہے۔

این ٹی اے نے اس بار طلبا اور والدین کے لیے ایک خصوصی انتباہ بھی جاری کیا ہے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر امتحان کے تعلق سے کئی طرح کی گمراہ کن خبریں پھیل سکتی ہیں۔ ایسے میں کسی بھی غلط اطلاع کا شکار ہونے سے بچیں۔ طلبا اور والدین سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف این ٹی اے کے سرکاری چینلز اور ویب سائٹ پر دی گئی معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔ کسی بھی غیر سرکاری لنک یا میسیج کے ذریعہ شیئر کی گئی اطلاع کو درست نہ مانیں۔

این ٹی اے نے کسی بھی طرح کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ اگر کسی طالب علم کو اپنے امتحان، مرکز یا ایڈمٹ کارڈ سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو وہ براہ راست نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سرکاری ای میل (neet-ug@nta.ac.in) اور فون نمبر (40759000-011 اور 69227700-011) بھی جاری کیے گئے ہیں۔

طلبا کے لیے اب توجہ طلب بات یہ ہے کہ ان کے پاس تیاری کے لیے تقریباً ایک ماہ کا وقت موجود ہے۔ ایسے میں ماہرین مشورہ دے رہے ہیں کہ طلبا اب صرف ریویژن اور ماک ٹیسٹ پر توجہ دیں۔ انھیں پچھلے امتحان کے بارے میں تکلیف دینے والی باتوں کو بھول کر اب نئے امتحان کو پیش نظر رکھتے ہوئے مثبت سوچ پیدا کرنی ہوگی۔ اس درمیان یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ امتحانی مراکز کی فہرست اور الاٹمنٹ سے متعلق معلومات طلبا کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل پر بھی بھیجی جائے گی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...