
اس مفاہمت نامے کے تحت اینٹی ڈوپنگ تحقیق، حوالہ جاتی مواد کی تیاری، جدید تجزیاتی طریقوں کی ترقی، جین ڈوپنگ کی شناخت کے طریقوں اور صلاحیت سازی جیسے اہم شعبوں میں مشترکہ کام کیا جائے گا۔ دونوں اداروں کا ماننا ہے کہ اس اشتراک سے ڈوپنگ سائنس کے میدان میں نئی تحقیق کے دروازے کھلیں گے اور تربیت یافتہ ماہرین کی تیاری میں مدد ملے گی۔
دستخط کی تقریب کی میزبانی نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی ایل ساہو نے کی۔ اس موقع پر لیبارٹری کے سائنسی اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ جامعہ ہمدرد کے وفد کی قیادت اعزازی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم نے کی۔ وفد میں تحقیق و ترقی سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر شاکر علی، ڈین اکیڈمکس پروفیسر سہیل پرویز، قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر سرفراز احسن اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد خان بھی شامل تھے۔






