لکھنؤ سپر جائنٹس نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلورو کو  نو رنز سے شکست دی

AhmadJunaidJ&K News urduMay 8, 2026362 Views


لکھنؤ کے ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کا آمنا سامنا ہوا جس میں  لکھنؤ سپر جائنٹس نے یہ میچ نو رنز سے جیت لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

7 مئی یعنی جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے 50 ویں میچ میں، لکھنؤ سپر جائنٹس کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوا۔ لکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، لکھنؤ نےڈی ایل ایس اصول کے تحت 9 رنز سے جیت حاصل کی۔ بارش کے باعث میچ کو 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ لکھنؤ نے ڈی ایل ایس اصول کے تحت بنگلور کو 213 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن وہ 6 وکٹ پر 203 رنز ہی بنا سکے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے آخری اوور میں 20 رنز درکار تھے۔ تاہم روماریو شیفرڈ اور کرونل پانڈیا میچ جیتنے میں ناکام رہے۔ اسپنر دگویش سنگھ راٹھی نے آخری اوور پھینکا اور انہوں نے صرف 10 رنزدئے۔ بنگلور اس سیزن میں متاثر کن رہا ہے۔ آر سی بی نے دس میں سے چھ میچ جیتے ہیں۔ اس دوران لکھنؤ سپر جائنٹس نے دس میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کی وجہ سے ان کے لیے پلے آف میں پہنچنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

رن کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی شروعات خراب رہی۔ جیکب بیتھل کو محمد شامی نے چار رنز پر آؤٹ کیا۔ ویراٹ کوہلی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور پرنس یادیو کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ وہاں سے دیودت پڈیکل اور رجت پاٹیدار نے 95 رنز کی شراکت قائم کی۔ پرنس یادو نے پڈیکل کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ پڈیکل نے 25 گیندوں پر 34 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس کے بعد پرنس نے جیتیش شرما کو آؤٹ کیا۔

کپتان رجت پاٹیدار نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی، لیکن وہ ایک اہم لمحے میں آؤٹ ہوگئے۔ پاٹیدار نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں چھ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ ٹم ڈیوڈ نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 19 اوورز میں تین وکٹوں پر 209 رنز بنائے۔ لکھنؤ نے شاندار آغاز کیا۔ مچل مارش اور ارشین کلکرنی نے پہلی وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت داری کی۔ ارشین نے صرف 17 رنز بنائے لیکن انہوں نے مارش کا خوب ساتھ دیا۔ اس شراکت داری کے دوران مارش نے صرف 20 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی۔ کرنل پانڈیا نے ارشین کی وکٹ حاصل کی۔ ارشین کلکرنی آؤٹ ہوئے تاہم مچل مارش نے دھماکہ خیز بلے بازی جاری رکھی۔ مارش نے 49 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ تاہم سنچری بنانے کے بعد مارش زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ مارش نے 56 گیندوں پر 111 رنز بنائے جس میں نو چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔

نکولس پورن اچھی شکل میں نظر آرہے تھے لیکن راسک سلام ڈار کا شکار ہوگئے۔ پورن نے 23 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ وہاں سے کپتان رشبھ پنت نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ پنت نے 10 گیندوں پر 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...