آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے گورنر لکشمن پرساد کو سونپا استعفیٰ، نئی حکومت تشکیل دینے کی سرگرمیاں شروع

AhmadJunaidJ&K News urduMay 6, 2026362 Views

ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ’’میں جلد ہی جے پی نڈا سے بات کروں گا۔ جیسے ہی وہ نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کرنے کی ہدایت دیں گے، ہم میٹنگ منعقد کریں گے۔‘‘

وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما گورنر لکشمن پرساد کو اپنا استعفیٰ نامہ پیش کرتے ہوئے، تصویر ’ایکس‘ @himantabiswa

وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما گورنر لکشمن پرساد کو اپنا استعفیٰ نامہ پیش کرتے ہوئے، تصویر ’ایکس‘ @himantabiswa

i

user

google_preferred_badge

’آسام اسمبلی انتخابات 2026‘ کے نتائج جاری ہونے کے بعد ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے آج اپنی وزارتی کونسل کے ساتھ عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر اعلیٰ دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیمنت بسوا سرما لوک بھون (گورنر ہاؤس) پہنچے اور انہوں نے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ کو اپنا اور اپنی وزارتی کونسل کا استعفیٰ پیش کیا۔ گورنر نے استعفیٰ قبول کر لیا ہے، تاہم نئی حکومت کی تشکیل اور حلف برداری تک ہیمنت بسوا سرما سے بطور کارگزار وزیر اعلیٰ ذمہ داریاں نبھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس درمیان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ہمیں اطلاع ملی ہے جے پی نڈا اور نائب سنگھ سینی کو رکن اسمبلی پارٹی کی میٹنگ کے لیے مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ میں جلد ہی جے پی نڈا سے بات کروں گا۔ جیسے ہی وہ نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلانے کی ہدایت دیں گے، ہم میٹنگ منعقد کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد ہی حلف برداری کی تقریب کا عمل آگے بڑھے گا۔

قابل ذکر ہے کہ آسام اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ 126 رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے تنہا 82 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کانگریس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کانگریس کو اس انتخاب میں صرف 19 نشستوں پر کامیابی ملی۔ علاقائی پارٹیوں میں بی پی ایف اور اے جے پی نے 10-10 نشستیں جیتیں۔ اے آئی یو ڈی ایف اور رائجور دل کو 2-2 نشستوں پر کامیابی ملی، جبکہ ترنمول کانگریس نے ایک نشست جیت کر اپنا کھاتہ کھولا۔

انتخابی نتائج کے بعد بی جے پی کارکنان اور حامیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ ریاست بھر میں پارٹی دفاتر کے باہر جشن منایا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور آتش بازیاں ہوئیں۔ پارٹی رہنماؤں نے اسے ترقی، بنیادی ڈھانچے، قانون و انتظام اور فلاحی اسکیموں پر عوام کی مہر قرار دیا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آسام میں بی جے پی کی یہ مسلسل تیسری فتح شمال مشرقی ہندوستان میں پارٹی کی مضبوط پکڑ کو مزید مستحکم کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...