’چار سال تک بغیر ٹرائل قید رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی‘، قتل کے ملزم کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت

AhmadJunaidJ&K News urduMay 5, 2026360 Views


نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی ملزم کو بغیر ٹرائل طویل مدت تک جیل میں رکھنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے قتل کے ایک مقدمے میں چار سال سے زائد عرصہ سے قید ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار اور منصفانہ سماعت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ فیصلہ جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے ساحل منوج مچارے کی اسپیشل لیو پٹیشن پر سنایا۔ ملزم نے بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس میں اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ یہ مقدمہ مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع کے شاہ پور تھانے میں درج ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...