
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل ریاست میں سیاسی ماحول انتہائی گرم ہوگیا ہے، جہاں ای وی ایم اسٹرونگ روم کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان واقعات کے بعد انتظامیہ نے سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کولکاتا سمیت مختلف علاقوں میں قائم اسٹرونگ رومز کے باہر ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے احتجاج اور دھرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ احتجاج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس ویڈیو پیغام کے چند گھنٹوں بعد شروع ہوا جس میں انہوں نے ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خدشات ظاہر کیے تھے اور پارٹی کارکنوں سے اسٹرونگ رومز کی نگرانی کرنے کی اپیل کی تھی۔





