ووٹنگ سے ایک روز قبل راہل گاندھی کے ویڈیو پیغامات، کہا- ’تمل ناڈو و بنگال میں نظریاتی مقابلہ، کانگریس کو ووٹ دیں‘

AhmadJunaidJ&K News urduApril 22, 2026360 Views


تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے اہم مرحلوں سے ایک روز قبل سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں اور مختلف جماعتیں آخری لمحات تک ووٹروں کو متوجہ کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی تناظر میں کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے دونوں ریاستوں کے عوام کے نام ویڈیو پیغامات جاری کرتے ہوئے انتخابات کو ایک واضح نظریاتی مقابلہ قرار دیا ہے اور کانگریس و اس کے اتحادیوں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

تمل ناڈو میں کل ریاست کی تمام 234 اسمبلی نشستوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ انتخابی حکام کے مطابق 57345000 (پانچ کروڑ تہتر لاکھ تینتالیس ہزار) سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس بڑے انتخابی مرحلے کے پیش نظر سکیورٹی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پولنگ عملہ تعینات کیا جا چکا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...