
جاپانی حکومت نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے پاس ایسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 254 دن کے تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ سپلائی کو مستحکم رکھنے کے لیے حکومت اس ذخیرے سے کچھ حصہ فراہم کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جاپان ایشیا کی زیادہ تر تیل و گیس کی سپلائی کے اہم راستے آبنائے ہرمز کا متبادل بھی تلاش کر رہا ہے۔






