ایران نے ’آبنائے ہرمز‘ کو بتایا اپنا حصہ، کنٹرول کے لیے 12 پوائنٹس پر مبنی بل کیا تیار!

AhmadJunaidJ&K News urduApril 22, 2026359 Views


ایران کے رکن پارلیمنٹ محمد رضا رضائی کوچی کے مطابق جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کےل یے ایرانی ریال میں ٹول دینا ہوگا۔ اس کے لیے کتنے پیسے لیے جائیں گے، یہ جہاز کو دیکھ کر طے کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز، تصویر اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز، تصویر اے آئی</p></div>

i

user

ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے 12 پوائنٹس پر مشتمل ایک بل تیار کیا ہے۔ پارلیمنٹ سے مہر لگنے کے بعد ایران قانونی طریقے سے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کر سکے گا۔ یہ مسودہ ایسے وقت میں تیار کیا گیا ہے، جب امریکہ کوشش میں لگا ہوا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا سکے۔ اگر ایرانی پارلیمنٹ میں 12 پوائنٹس پر مشتمل بل کو منظوری مل گئی، تو اس کا سب سے زیادہ نقصان اسرائیل اور اس کے قریبی ممالک کو ہوگا، جن میں گریس، یو اے ای، صومالیہ لینڈ وغیرہ شامل ہیں۔

’مہر نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے جو تجویز تیار کی ہے، اس میں آبنائے ہرمز کو اپنا حصہ بتایا ہے۔ اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک نے جنگ میں امریکہ کو نقصان پہنچایا ہے، اس کے جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ اسرائیل کے دوست ممالک کو اپنے جہاز لے جانے کے لیے ایران کی سپریم کونسل سے اجازت لینی ہوگی۔ تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر جہاز نے ہرمز سے گزرنے کے دوران کسی بھی اصول کی خلاف ورزی کی تو اسے فوراً ضبط کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد جہاز کو ایرانی بندرگاہ پر لے جایا جائے گا، جہاں سے اس کے 20 فیصد سامانوں کو ’چنگی‘ (ہرجانہ) کے طور پر اتار لیا جائے گا۔ اس کے بعد جہاز کو منزل کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ایران کے رکن پارلیمنٹ محمد رضا رضائی کوچی کے مطابق جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کےل یے ایرانی ریال میں ٹول دینا ہوگا۔ اس کے لیے کتنے پیسے لیے جائیں گے، یہ جہاز کو دیکھ کر طے کیا جائے گا۔ کوچی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آپ کن ممالک کو اپنا دشمن مانتے ہیں، تو انھون نے جواب دیا کہ ’’جو ملک خلیج فارس کو صحیح طرح سے نہیں لکھتے ہیں۔‘‘

بہرحال، ایرانی حکومت نے جو نیا مسودہ تیار کیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جہاز عمان سرحد کے قریب سے گزریں گے، ان سے کوئی ٹول نہیں لیا جائے گا۔ حالانکہ اس راستے سے جہازوں کے لیے گزرنا آسان نہیں ہے، کیونکہ عمان کے کنارے خلیج فارس میں پانی کم ہے اور وہ اتھلا ہوا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ جن ممالک کو ایران اپنا دوست مانتا ہے، اس کے جہازوں سے بھی کوئی ٹول نہیں وصول کیا جائے گا۔ ایسے ممالک میں ہندوستان اور چین شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...