’پچپدرا‘ ریفائنری میں آگ لگنے کے سبب وزیر اعظم مودی کا دورہ منسوخ، کل کرنے والے تھے افتتاح

AhmadJunaidJ&K News urduApril 20, 2026362 Views


وزیر اعظم مودی کو ریفائنری کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کرنا تھا۔ آگ لگنے کے واقعے کی وجہ سے وزیر اعظم مودی کا افتتاحی پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پچپدرا ریفائنری (ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>پچپدرا ریفائنری (ویڈیو گریب)</p></div>

i

user

راجستھان کے ضلع بالوترا کی ’پچپدرا ریفائنری‘ میں پیر (20 اپریل) کو زبردست آگ لگ گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی منگل (21 اپریل) کو اس ریفائنری کا افتتاح کرنے والے تھے، لیکن آگ لگنے کے باعث وزیر اعظم مودی کا راجستھان دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔ ریفائنری میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 2 درجن سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی کو ریفائنری کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کرنا تھا۔ آگ لگنے کے واقعے کی وجہ سے وزیر اعظم مودی کا افتتاحی پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کے دفتر نے وزیر اعظم کے پروگرام کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کو بھی پیر کی شام پچپدرا پہنچنا تھا۔

پچپدرا ریفائنری کے کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ‘ (سی ڈی یو) میں آگ لگی تھی۔ افسران نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بہت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ افسران کا کہنا ہے کہ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایمرجنسی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً 50 گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ راجستھان اور کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بالوترا کے پچپدرا میں ریفائنری میں آگ لگنے کی خبر سن کر تشویش ہوئی۔ ریفائنری ہم تمام راجستھانیوں کے لیے ایک قابل فخر منصوبہ ہے، جس کا کل افتتاح ہونا ہے۔ ایسے وقت پر یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں اس واقعہ میں سب کی سلامتی کے لیے دعا کرتا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...