سرکاری زمین پر موجود عید گاہ اور امام باڑہ پر چلا بلڈوزر، کارروائی کے دوران پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل

AhmadJunaidJ&K News urduApril 16, 2026364 Views


سنبھل کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ ندھی پٹیل نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کے ذریعہ چلائی گئی تجاوزات ہٹاؤ مہم کے دوران لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>(ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>(ویڈیو گریب)</p></div>

i

user

اترپردیش کے سنبھل ضلع میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچھولی گاؤں میں جمعرات (16 اپریل) کو سرکاری زمین پر موجود عید گاہ اور امام باڑہ کو منہدم کر دیا ہے۔ اس تعلق سے ایک سینئر افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی محکمہ ریونیو کے احکامات کے تحت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے متعلقہ زمین سرکاری ریکارڈ میں درج تھی اور اس پر غیر قانونی طریقے سے مذہبی ڈھانچے کھڑے کیے گئے تھے۔

سنبھل کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ ندھی پٹیل نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کے ذریعہ چلائی گئی تجاوزات ہٹاؤ مہم کے دوران لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’گاٹا نمبر 1240 اور 1242‘ میں واقع 2 مختلف پلاٹوں پر امام باڑہ اور عید گاہ کی تعمیر غیر قانونی طور سے کی گئی تھی۔ اس تعلق سے شکایت ملنے کے بعد معاملہ تحصیلدار کی عدالت میں پہنچا، جہاں سماعت کے بعد بے دخلی کے احکامات جاری کیے گئے۔

ندھی پٹیل نے واضح کیا کہ ریونیو اور پولیس ٹیموں نے تحصیلدار عدالت کے احکامات پر مکمل طور سے عمل کرتے ہوئے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کو انجام دیا۔ اس پورے عمل کے دوران انتظامیہ انتہائی چوکس رہی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ افسران کے مطابق کارروائی پرامن طریقے سے مکمل ہو گئی اور لا اینڈ آرڈر مکمل طور سے کنٹرول میں رہا۔

غور طلب ہے کہ ضلع سنبھل گزشتہ چند مہینوں سے تجاوزات، زمین کے استعمال اور مذہبی ڈھانچوں سے متعلق تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہا ہے۔ خاص طور پر کوٹ گروی علاقے میں واقع شاہی جامع مسجد کے عدالتی حکم پر نومبر 2024 میں کیے گئے سروے کے دوران ہونے والے پُر تشدد واقعات کے بعد سے انتظامیہ نے پورے ضلع میں قانونی کارروائیوں کے سلسلے کو مزید تیز کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...