دریں اثنا قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار بھی بہت بہتر نہیں ہے. حالیہ بارش کی وجہ سے فضائی معیار بہتر ہونے کے بعد اب ایک بار پھر دھیرے دھیرے فضائی معیار بگڑتا نظر آرہا ہے۔ اس دوران ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 167 درج کیا گیا ہے جو ’درمیانہ‘ زمرے میں آتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہوا مکمل طور پر صاف نہیں ہے لیکن اسے بہت برا بھی نہیں سمجھا جارہا ہے۔






