الہ آباد ہائی کورٹ میں آج اہم سماعت

AhmadJunaidJ&K News urduApril 10, 2026359 Views


متھرا کے حساس اور طویل عرصے سے جاری شاہی عیدگاہ مسجد–کرشن جنم بھومی تنازعہ پر آج الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک اہم سماعت ہونے جا رہی ہے، جس پر فریقین سمیت عوامی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔ یہ سماعت دوپہر دو بجے مقرر کی گئی ہے، جس میں مندر اور مسجد دونوں فریق اپنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔

یہ معاملہ اکتوبر 2023 سے عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور اب تک اس سے متعلق تقریباً 18 مقدمات داخل کیے جا چکے ہیں۔ ہندو فریق کی جانب سے عدالت میں یہ مانگ رکھی گئی ہے کہ شاہی عیدگاہ مسجد کو مبینہ طور پر تجاوز قرار دیا جائے اور پوری زمین مندر فریق کے حوالے کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ کرشن جنم بھومی مندر کی از سر نو تعمیر اور مستقل حکمِ امتناعی جاری کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...