جنگ کے بیچ ٹرمپ کا اہم قبول نامہ، ’ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو اسلحہ فراہم کئے تھے‘

AhmadJunaidJ&K News urduApril 6, 2026361 Views


اتوار 5 اپریل 2026 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ امریکہ نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو اسلحہ فراہم کئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ تنازع کے دوران ڈونالڈٹرمپ نے ایک اہم اور متنازع بیان دیا ہے۔ اتوار 5 اپریل 2026 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکہ نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو اسلحہ فراہم کئے تھے، تاہم ان کے مطابق یہ ہتھیار بعد میں کردوں کے ہاتھ لگ گئے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے کردوں کے ذریعے مظاہرین تک بڑی تعداد میں بندوقیں پہنچانے کی کوشش کی، لیکن غالب امکان ہے کہ کرد گروہوں نے ہی یہ اسلحہ اپنے پاس رکھ لیا ہو۔ ان کے اس بیان نے خطے کی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ بیرونی قوتیں ایران کے اندرونی معاملات میں کس حد تک مداخلت کر رہی ہیں۔

کرد برادری، جس کی آبادی تقریباً تین کروڑ کے قریب سمجھی جاتی ہے، دنیا کی سب سے بڑی بے ریاست قوموں میں شمار ہوتی ہے۔ ان کی اپنی زبان اور ثقافت ہے، جبکہ اکثریت سنی مسلمان ہے۔ ایران میں بعض کرد گروہوں کو شدت پسند تنظیمیں قرار دے کر کالعدم بھی کیا جا چکا ہے۔

ٹرمپ نے ایک اور بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تقریباً 45 ہزار افراد کو ہلاک کیا۔ تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ مختلف انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 7 ہزار ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ دیگر رپورٹس میں یہ تعداد 30 ہزار تک بتائی گئی ہے۔ اس تضاد نے حقائق کے تعین کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 7 اپریل 2026 تک آبنائے ہرمزکو بحری آمدورفت کے لیے نہ کھولا گیا تو امریکہ ایران اور اس کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں مزید شدت لا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...