میرٹھ میں ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد، برادری سے باہر شادی نہ کیے جانے سمیت 11 تجاویز پاس

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 30, 2026360 Views


نویں تجویز میں عظیم جاٹ شخصیات کی تاریخ کو سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی سمیت دیگر ریاستی اور مرکزی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ رکھا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BhagwantMann</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BhagwantMann</p></div>

i

user

میرٹھ کی سردھنا تحصیل کے سکوتی ٹانڈا قصبہ میں اتوار (29 مارچ) کو بین الاقوامی ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کی جانب سے بنائے گئے مہاراجہ ’سورج مَل‘ کے سب سے بڑے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس تقریب کے موقع پر جاٹ برادری کی ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔ اس دوران جاٹ سرداروں نے برادری کے مفاد میں 11 اہم تجاویز متفقہ طور پر منظور کیں۔

میٹنگ میں پہلی تجویز نوجوانوں کو جاٹ تاریخ سے جوڑنے پر مرکوز رہی۔ برادری کے نوجوانوں کو عظیم جاٹ شخصیات کی تاریخ کا مطالعہ کرنے اور ان کے یوم پیدائش اور یوم وفات منانے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری تجویز میں نوجوانوں کو تکنیکی اور ہنر پر مبنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور خود روزگاری اور تجارت کی جانب بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا گیا۔

تیسری تجویز کے تحت دین بندھو، رہبر اعظم سر چودھری چھوٹو رام کو ’بھارت رتن‘ دینے کا مطالبہ اٹھایا گیا۔ چوتھی تجویز میں جاٹ برادری کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مہم چلا کر نوجوانوں میں بیداری لانے کا عزم کیا گیا۔ پانچویں تجویز میں بین برادری شادیوں پر مکمل طور پر روک لگانے کی بات کہی گئی، جبکہ چھٹی تجویز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز جاٹ لیڈران اور افسران سے سماج کے لوگوں کی بے لوث مدد کرنے کی اپیل کی گئی۔

ساتویں تجویز میں علاقائیت اور ’گوتر واد‘ سے اوپر اٹھ کر عالمی سطح پر جاٹ اتحاد کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ آٹھویں تجویز میں اتر پردیش، ہریانہ اور دہلی سمیت ان ریاستوں میں جاٹوں کو او بی سی ریزرویشن دلانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی بات کہی گئی جہاں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔ نویں تجویز میں عظیم جاٹ شخصیات کی تاریخ کو سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی سمیت دیگر ریاستی اور مرکزی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ رکھا گیا۔

دسویں تجویز میں لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں 23 سے 25 سال کی عمر کے درمیان کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ گیارہویں اور آخری تجویز میں 36 برادریوں کے ساتھ سماجی بھائی چارہ بڑھانے، جاٹ نوجوانوں کو مثبت سوچ کے لیے متحرک کرنے اور کسی دوسرے معاشرے یا طبقے پر اعتراض یا تنقید نہ کرنے کا عہد لیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...