حالیہ اختتام پذیر ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیتنے کے بعد چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے اپنی مدت کار میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ان کی مدت کار میں توسیع کی جا چکی ہے۔ اب ایک بار پھر چیف سلیکٹر کو امید ہے کہ بی سی سی آئی ان کے مطالبے کو پورا کر دے گی۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اگرکر نے اپنی مدت کار کو 2027 وَنڈے ورلڈ کپ تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے روہت شرما کی کپتانی میں 2024 کا ٹی-20 ورلڈ کپ اور 2025 کی چمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ اس کے بعد آئی پی ایل 2025 سے قبل بی سی سی آئی نے انعام کے طور پر اگرکر کی مدت کار میں ایک سال کا اضافہ کیا تھا۔ اب جون 2026 میں چیف سلیکٹر کی مدت کار ختم ہونے والی ہے۔ ایسے میں اہم سوال یہ ہے کہ کیا اگرکر مطالبہ قبول کیا جائے گا؟ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی کے سامنے اگرکر نے یہ مطابلہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں جیت حاصل کرنے کے بعد رکھا ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کہ بی سی سی آئی ان کے مطالبے کو پورا کرتی ہے یا نہیں۔
اگر چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی مدت کار میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کی بات کی جائے تو ٹی-20 اور وَنڈے میں ٹیم کا مظاہرہ شاندار رہا۔ لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں چیف سلیکٹر کی یہ مدت کار کافی خراب گزری ہے۔ اجیت اگرکر کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ، 2025 چمپئنز ٹرافی اور 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں اگرکر کی مدت کار میں ٹیم مسلسل 2 سیریز ہار گئی۔ ساتھ ہی آسٹریلیا کے دورے پر ہونے والی بارڈر-گواسکر ٹرافی میں بھی ٹیم نے مایوس کیا تھا اور ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

































