
دہلی کے پالم علاقے میں بدھ کی صبح پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے علاقہ میں غم کی لہر پیدا کر دی، جہاں ایک رہائشی و تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے نو افراد زندہ جل گئے، جن میں تین کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔ اس افسوسناک واقعے پر کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کی ہے۔
راہل گاندھی نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ اس سانحے میں کئی افراد کی موت نہایت تکلیف دہ ہے، انہوں نے سوگوار خاندانوں کے لیے تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور حکومتوں سے اپیل کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں۔






