راہل گاندھی نے کوبرا بٹالین کے زخمی اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجئے ملک سے کی ملاقات، حوصلہ اور قربانی کو کیا سلام

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 16, 2026359 Views

راہل گاندھی نے آئی ای ڈی دھماکہ میں ایک پیر سے محروم ہو چکے اجئے ملک کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو ان جیسے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔

اجئے ملک اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

اجئے ملک اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

i

user

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نئی دہلی میں کوبرا بٹالین کے زخمی افسر اجئے ملک سے ملاقات کر کے ان کی بہادری اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس ملاقات کی تفصیل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر ایک بیان کے ذریعہ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج انہوں نے آر کے پورم میں کوبرا بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجئے ملک سے ملاقات کی، جو حوصلہ بخش رہی۔

راہل گاندھی کے مطابق اجئے ملک جھارکھنڈ میں نکسل مخالف آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس دھماکہ کی وجہ سے وہ اپنے ایک پیر سے محروم ہو گئے۔ اس واقعہ کے باوجود ان کا حوصلہ اور عزم قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجئے ملک سے گفتگو کے دوران ان کا بے مثال حوصلہ، مضبوط ارادہ اور ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ واضح طور پر محسوس کیا۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ ملک کے لیے ان کی خدمات اور قربانی قابل فخر ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اس پوسٹ میں ملک کے بہادر جوانوں کی بھرپور تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بہادر جوانوں کی بدولت ہی ملک کی سلامتی اور امن برقرار ہے۔ راہل گاندھی نے اجئے ملک کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ان جیسے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔ اجئے ملک سے ملاقات کی کچھ تصویریں کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر بھی شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں راہل گاندھی اجئے ملک اور ان کے اہل خانہ سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...